مردان(نیوزڈیسک)دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل،وجہ سامنے آگئی،مشال خان کو قتل کرنیوالے ملزم کا اعتراف جرم، افسوسناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی نے عدالت میں اعترافی بیان دے دیاہے ،اعترافی بیان کی کاپی
کے مطابق عمران علی نے اعتراف کیا ہے کہ مشال خان اس کا دوست تھا، تاہم بعد میں اس کے ساتھ تعلقات کم کر دیئے تھے۔ ملزم نے کہا کہ وقوعہ کے روز یونیورسٹی پہنچا تو مشتعل ہجوم مشال خان کے خلاف نعرے لگا رہا تھا، میں نے موقع ملتے ہی مشال خان پر فائر کیا جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑا۔ملزم کے مطابق تمام واقعے میں مشال خان کے ساتھ یونیورسٹی انتظامیہ بھی قصوروار ہے، انتظامیہ چاہتی تو بروقت اقدام کر کے مشال خان کی جان بچا سکتی تھی۔ انتظامیہ میں زیادہ تر نااہل اور سفارشی لوگ بھرتی کئے گئے ہیں۔