اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان لیکس سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ میں سفارشات وزیراعظم نے پبلک کر دیں، طارق فاطمی کو سفارشات پر عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری، پریس انفارمیشن آفیسر رائو تحسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ڈان لیکس سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد آج پبلک کر دی ہیں ، رپورٹ میں پیش کی گئی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے
اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈان لیکس سکینڈل کے ایک اور کردار پریس انفارمیشن آفیسر رائو تحسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈان لیکس رپورٹ سامنے آنے پر حیران کن طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ رپورٹ میں سابق وزیراطلاعات و نشریات سینیـٹر پرویز رشید کا نام تک نہیں لیا گیا جبکہ ڈان لیکس کی ہی وجہ سے پرویز رشید کو وزارت سے الگ ہونا پڑا تھا۔