بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اورافغانستان میں بڑا بریک تھرو

datetime 28  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت سے ہفتہ کو افغانستان جانیو الے کل جماعتی پارلیمانی وفد کو وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے پاک افغان تعلقات کی پالیسی پر بریفنگ دے دی گئی ،پاک افغان روابط میں بہتری کے لیے افغان پالیسی سے متعلق رہنما اصولوں سے وفد کو آگاہ کر دیا گیا، افغان صدر اشرف غنی اورچیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت تمام افغان سیاسی جماعتوں کے قائدین سے وفد کی کابل میں ملاقاتیں ہونگی ،

دورے سے قبل بریفنگ کے لیے جماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنما صاحبزادہ طارق اللہ نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کیا وفد کے اہم رکن کی درخواست پر سپیکر نے ہنگامی بنیاد پر وزارت خارجہ کو بریفنگ کے انتظام کی ہدایت کی، ذرائع کے مطابق صاحبزادہ طارق اللہ نے سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ وزارت خارجہ کو ازخود ہی اس بریفنگ کا اہتمام کرنا چاہیے تھا کیونکہ ہمیں پاک افغان تعلقات کی موجودہ صورتحال سے آگاہ ہونا ضروری ہے اور یہ بریفنگ ہمارے لیے سود مند ثابت ہو سکتی ہے ان رابطوں کے نتیجہ میں جمعہ کو سپیکر لاؤنج میں وزارت خارجہ کے افغان امور کے ڈیسک کے ڈی جی نے وفد کے اراکین کو بریفنگ دی۔ سپیکر کی قیادت میں15 رکنی پارلیمانی وفد  ہفتہ کو دو روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہو گا وفد کو وزیراعظم کی طرف سے خصوصی طیارہ دیا گیا ہے، دونوں ایوانوں اور تمام جماعتوں کی وفد میں نمائندگی ہے ان میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی،جماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنماصاحبزادہ طارق اللہ،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد خان بلور ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود قومی وطن پارٹی کے صدر آفتاب خان شیرپاؤ، قبائلی رکن غازی گلاب جمال، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق وفاقی وزراء عبدالقادر بلوچ،

اکرم خان درانی سینیٹر حاصل بزنجومسلم لیگ (ق) کے سینیٹرمشاہد حسین اور سردار اویس احمد خان لغاری شامل ہیں۔ وفد کے اراکین کو جمعہ کو وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام کی جانب سے پاک افغان تعلقات پر خصوصی بریفنگ دی گئی ان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طرف سے وزارت خارجہ کو دی گئی ہدایات سے بھی آگاہ کیا گیا اور وفد کے ارکان کو بتایا گیا کہ افغانستان کے بارے میں پاکستان کی پالیسی واضح ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ تمام افغانوں کو بلاتفریق قومی دھارے میں لایا جائے اور مسئلے کا افغان عوام کی مرضی سے پائیدار حل نکل سکتا ہے وفد کو روس، چین پاکستان کی طرف سے افغانستان میں پائیدار امن کے لیے کی جانے والی نئی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ اس حوالے سے مصالحتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے شراکت دار کوشاں ہیں وفد آج نورخان ائیربیس سے وزیراعظم کے خصوصی طیارے پر کابل کے لئے روانہ ہوگا

ذرائع کے مطابق وفد افغان صدر اشرف غنی چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت تمام افغان سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملے گا وفد کے اراکین کو افغان پارلیمینٹ کا دورہ بھی متوقع ہے ۔وفد کے دورہ افغانستان کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وفد افغانستان میں اپنے قیام کے دوران اپنے ہم منصبوں کے علاوہ افغانی قیادت اور افغانستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا۔ان ملا قاتوں میں دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے علاوہ دونوں ممالک کے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی بحالی پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔اس دورے کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو مذا کرات کے ذریعے حل کرنے میں مدد ملی گی وفد پیر کو وطن واپس آئے گا



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…