منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

10ارب ر وپے کی آفردینے والے کانام عدالت میں بتائوں گا،عمران خان

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خا ن نے کہاہے کہ پاناماکیس میں آفردینے والے نام نہیں بتائوں گا۔عمران خان نے اسلا م آبادمیں پریڈگرائونڈمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں 10ارب روپے کی آفردین ےوالے کانام عدالت میں بتائوں گا۔انہوں نے کہاکہ اگرن لیگ نے میرے خلاف 10ارب روپے کے ہرجانے کادعوی کیاتومیں 10ارب روپے کہاں سے لوں گا؟

انہوں نے کہاکہ اتنے پیسے  تومیرے پاس نہیں ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ میں ہرجانے کے پیسے دینے کےلئے نوازشریف اوراسحاق ڈارکے بچوں سے لوں گا۔انہوں نے کہاکہ میں یہ قرض مریم نوازسے بھی لے سکتاہوں کیونکہ اتنے پیسے توان کے پرس میں ہونگے ۔عمران خان نے کہاکہ شریف خاندان 30سال سے ہرچیزکی قیمت لگاکرخریدرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاناماکیس میں اب یہ لوگ بری طرح پھنس چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرمیں پاناماکاکیس زندہ نہ رکھتاتوقوم پہلے کی طرح اس کیس کوبھی بھول جاتے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے آفردینےوالادبئی میں بیٹھاہے اوراس کانام عدالت میں بتائوں گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے جواسلام کے نام پربناتھا۔انہوں نے کہاکہ ہم ایک مثالی ملک بناکردکھائیں گے اورعدل کانظام ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے عوام کاپیسہ لوٹاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمرانوں کی مثال ایسی ہے جیسے دودھ کی راکھی بلی کوبٹھادیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ قومیں وہ ہوتی ہیں جن پردنیااعتماد کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کےلئے صادق اورامین ہوناضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے برطانوی آل رائونڈراین بوتھم سے مقدمہ صرف سچ بول کرجیتاتھاحالانکہ این بوتھم برطانیہ کاہیروتھالیکن لندن کانظام عدل پرقائم ہے ۔انہوں نے کہاکہ موٹوگینگ کے خلاف دوججزنے خلاف فیصلہ دیاجبکہ تین نے کرپٹ کہااورمیں نے دیکھاکہ موٹوگینگ مٹھائیاں بانٹ رہاتھا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اورشہبازشریف قرآن پرہاتھ رکھ کربتائیں کہ کیاوہ سچ بول رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…