جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

پانچ لاکھ شناختی کارڈ بلاک کئے جانے کا الزام،چوہدری نثارمزید سخت اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی کے پانچ لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کی بات سرا سر غلط ہے،ملک بھر میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے گئے تھے،ایک لاکھ 72ہزار شناختی کارڈز مستقل طور پر بلاک کردیئے جبکہ ڈیڑھ لاکھ شناختی کارڈز کو ان بلاک کیا جارہا ہے،کراچی میں نادرا کے دو میگا سنٹرز کا افتتاح کردیا ہے،تیسرے نادرا سینٹر کا افتتاح مئی میں سائٹ ایریا میں کیا جائے گا،

وہ جمعہ کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نادرا سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نادرا کے دو میگا سینٹرزکا افتتاح کردیا ہے،تیسرے نادرا سینٹر کا افتتاح مئی میں سائٹ ایریا میں کیا جائے گا،نادرا سینٹرز کے قیام کا مقصد شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہے،سائٹ ایریا کا نادرا میگا سنٹر ناظم آباد اور ڈیفنس سنٹرز سے بڑا ہوگا،تینوں میگا سنٹر کی ٹوٹل قیمت 37کروڑ ہے۔انہوں نے کہاکہ صرف اچھی عمارتیں قائم کرنے سے اچھی سروس یقینی نہیں بنائی جاسکتی جب تک ان عمارتوں کے اندر کام کرنے والے لوگوں سے اچھے انداز سے پیش نہ آئیں،میگا سنٹرز میں تین ہزار درخواستیں نمٹانے کی صلاحیت ہوگی۔چوہدری نثار نے کہا کہ میگا سنٹرز میں شکایتی ڈیسک بنائیں گے،عوام سے بدتمیزی کرنے والوں کو نادرا سے نکال دیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے پانچ لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کی بات سراسر غلط ہے،ملک بھر میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے گئے تھے،ایک لاکھ 72ہزار شناختی کارڈ مستقل طور پر بلاک کردیئے،ڈیڑھ لاکھ شناختی کارڈز کو ان بلاک کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں چوہدری نثار علی خان نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نادرا سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا میگا سینٹر بننے سے عوام کو آسانی ہو گی۔

وزیر داخلہ نے حکام کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈ کے سلسلے میں جو بھی مسائل ہیں حل کریں۔ لوگوں کا رویہ اگر سخت ہو تو بھی ان کا مسئلہ حل کریں۔ میگا سینٹر میں ون ونڈو کے تحت 23 کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ 2 کاؤنٹرز کارڈز کی تقسیم جبکہ 2 فارم جمع کرانے کیلئے قائم کئے گئے ہیں۔ میگا سنٹر میں 86 افراد تعینات کئے گئے ہیں جو 3 شفٹوں میں کام کریں گے۔ نادرا میگا سینٹر میں 4 معلومات کے کاؤنٹر جبکہ 2 ضعیف افراد کیلئے ہیں۔ کراچی جنوبی اور کورنگی کے نواح میں آباد افراد میگا سنٹر سے استفادہ کریں گے۔ میگا سنٹر میں 150 افراد کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ سینٹر سے ایک دن میں 1600 افراد استفادہ کر سکیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…