اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کلبھوشن کے بعد احسان اللہ احسان ،بھارت بُری طرح پھنس گیا

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان سے بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے بھارتی حکومت بارے پاکستانی موقف کو مزید تقویت مل گئی ،دفترخارجہ غیرملکی سفارتخانوں کو احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان پر جلد بریفنگ دے گا۔پاکستان نے دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے بے شمار قربانیاں دیں

تفصیلات کے مطابق  ملک میں خاص کر دہشتگرد کارروائیوں میں را کی معاونت کو عالمی برادری میں اٹھایا لیکن اسے کوئی بھی ماننے کو تیار نہیں تھا لیکن پاک فوج اور ملکی خفیہ اداروں نے سراغ لگاتے ہوئے تین مارچ 2016کو بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے جاسوسی اور پاکستان کے خلاف تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ’’ را ‘‘ کیلئے کام کرنے والے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس حسین پٹیل مبارک کو گرفتار کرلیا جس پر بھارتی حکومت بہت پریشان ہوئی اور چند دن پہلے کلبھوشن یادیو کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنادی جس پر بھارتی حکومت نے اس تک قونصلر رسائی کیلئے کوششیں شروع کردیں لیکن پاکستان نے اسے قونصلر تک رسائی نہیں دی،کلبھوشن یادیو بارے پاکستانی موقف کو ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان نے مزید مضبوط کردیا ہےکلبھوشن یادیو بارے پاکستانی موقف کو ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان نے مزید مضبوط کردیا ہے جس میں ٹی ٹی پی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ٹی ٹی پی کو بھارت اور ’’را ‘‘مالی معاونت کرتے ہیں اور پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کرواتے ہیں،ٹی ٹی پی کے لوگوں کو بھارت تک رسائی حاصل ہے،اب وزارت خارجہ احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان پر غیرملکی سفارتخانوں کو بریفنگ دے گی اور بتائے گی کہ کس طرح بھارت پاکستان میں کارروائیاں کروارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…