جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم نواز شریف کو بڑا جھٹکا، وفاقی وزیر نے استعفیٰ دے دیا، وجہ سامنے آگئی

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے مبینہ کرپشن  کے الزامات پر ڈی جی سپورٹس  بورڈ اختر نواز گنجیرا کو عہدے سے ہٹانے جانے پر اعتماد میں نہ لینے پر اپنا استعفیٰ وزیراعظم میاں نواز شریف کو بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ  نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کو مبینہ کرپشن کے الزامات پر عہدے

سے ہٹانے پر انہیں اعتماد میں نہ لینے پر اپنا استعفیٰ وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دیا۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو اور عملے سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بار بار میری وزارت میں مداخلت کی جاتی رہی ہے میں اب اپنا استعفیٰ واپس نہیں لوں گا۔  انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے بہت بے عزتی کروا چکا ہوں خاندانی آدمی ہوں کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی نظریں سپورٹس بورڈ پر لگی ہوئی ہیں اور بار بار میرے کام میں مداخلت کی جاتی  ہے۔ موجودہ دور حکومت  میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کی دوسری مرتبہ عہدے سے مستعفی ہونے کی  بات سامنے آئی ہے اس سے پہلے انہوں نے دو سال قبل برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے بارے میں ایک متنازعہ بیان دیا تھا جس پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا وزیراعظم کے اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری ناصر کھوسہ جو سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ  کے بھائی ہیں  وزیراعظم کا  ناراضگی کا پیغام لے کر ریاض حسین پیرزادہ کے پاس گئے تھے۔ اس موقع پر ریاض حسین پیرزادہ نے اپنے بیان کی  وضاحت کی تھی جس پر وزارت سے علیحدگی کا معاملہ ٹل گیا تھا۔ ریاض حسین پیرزادہ اکثر مواقع پر وزیراعظم ہائوس کے سینئر

افسران سے ناراض نظر آتے ہیں۔ ریاض حسین پیرزادہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی مسلم لیگ (ق) کی طرف سے وزیر تعلیم رہ چکے ہیں اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت مکمل ہونے  سے چند ماہ قبل مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے اختلافات کا تاثر دے کر مسلم لیگ (ق) سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ ریاض حسین پیرزادہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کوششوں

سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے اور 2013کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے بہاولپور  سے  رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ ریاض حسین پیرزادہ پیپلز پارٹی میں بھی رہ چکے ہیں اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے 1985 سے ان کے تعلقات ہیں۔ ریاض حسین پیرزادہ پنجاب اسمبلی میں 1985 اور 88میں بھی رکن رہ چکے ہیں۔ اس وقت ان کے کئی رشتے دار پنجاب اسمبلی کے ممبران ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…