لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاناما کیس میں شریف خاندان کے وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ عدالت کے روبرو قطری خط کھولے بغیر اپنے موکل حسین نواز کی ہدایت پر سر بمہر سپریم کورٹ میں پیش کیا ،میں نے پہلے سے طے شدہ مدت تک شریف خاندان کی وکالت کی جس کیلئے کوئی فیس وصول نہیں کی۔اکرم شیخ نے کہا کہ پاناما کیس میں کلائنٹ کی ہدایت تھی کہ حمد بن جاسم نے اس
شرط پر یہ خط دیا ہے کہ اسے کھولا نہیں جائے گا اور ریکارڈ کے ساتھ عدالت کی تحویل میں دیا جائے اس کے بعدیہ عدالت کی صوابدید ہے کہ وہ اسے کیسے دیکھتی ہے،حسین نواز نے اپنی فیملی کی موجودگی میں مجھے یہ ہدایت دی اور میں نے اپنے کلائنٹ کی ہدایت کی روشنی میں خط عدالت کو پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے سے طے شدہ مدت تک شریف خاندان کی وکالت کی جس کیلئے کوئی فیس وصول نہیں کی۔