اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں طالب علم مشال خان کے سفاکانہ قتل نے پاکستان کے ہر باشعور شخص کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مشال خان پرتوہین مذہب کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے انتہائی سفاکی اور بیدردی سے یونیورسٹی ہاسٹل میں قتل کر دیا تھا۔
مشال خان کے قتل کے حوالے سے نجی ٹی وی نے ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں مشال خان کے قتل میں ملوث ہجوم میں شامل افراد مشال کے قتل کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں اور مبینہ طور پر حلف لے رہے ہیں کہ وہ مشال خان کو گولی مارنے والے کا نام کسی کو نہیں بتائیں گے۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل ہجوم میں شامل افراد سے ایک شخص مبینہ طور پر حلف لے رہا ہے کہ اگر کسی نے مشال خان کو قتل کرنے والا کا نام کسی کو بتایا تو وہ غداری کا مرتکب ہو گا۔ ویڈیو میں مشتعل ہجوم سے تقریر کرنے والے شخص کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی ہے جس کے حوالے سے نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مبینہ حلف کی ویڈیو میں تقریر کرنے والا عارف نامی شخص تحریک انصاف کا تحصیل کونسلر ہے۔ویڈیو میں مشتعل ہجوم سے تقریر کرنے والے شخص کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی ہے جس کے حوالے سے نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مبینہ حلف کی ویڈیو میں تقریر کرنے والا عارف نامی شخص تحریک انصاف کا تحصیل کونسلر ہے