راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی سرزمین دوسروں کے خلاف استعمال ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہر رنگ ونسل کے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیازکارروائی کررہاہے
جبکہ امریکہ نے دہشتگردوں اور ان کے انفراسٹرکچر کو ختم کر نے کیلئے پاکستان آرمی کی کوششوں کا اعتراف کرتےہوئے خطے اور پوری دنیا میں امن واستحکام کے قیام کیلئے امریکی حمایت کا یقین دلایا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے مشیر قومی سلامتی جنرل ایچ آرمیک ماسٹر نے گزشتہ روز جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کی طرف سے منگل کو جاری کی گئی ملاقات کی مزید تفصیلات کے مطابق امریکی مشیر قومی سلامتی کو پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی و عالمی استحکام کیلئے اس کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ کے دور ان بتایاگیا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان ہر رنگ ونسل کے دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کررہاہے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان خود ریاستی تعاون سے کی جانے والی دہشتگردی کا شکار ہے اور وہ اپنی سر زمین سے پراکسی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے ۔امریکی مشیر قومی سلامتی نے دہشتگردوں اور ان کے انفراسٹرکچر کو ختم کر نے کیلئے پاکستان آرمی کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے خطے اور پوری دنیا میں امن واستحکام کے قیام کیلئے امریکی حمایت کا یقین دلایا ۔امریکی مشیر قومی سلامتی نے دہشتگردوں اور ان کے انفراسٹرکچر کو ختم کر نے کیلئے پاکستان آرمی کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے خطے اور پوری دنیا میں امن واستحکام کے قیام کیلئے امریکی حمایت کا یقین دلایا