اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر خارجہ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد صورتحال پر بریفنگ دیں گے ‘ اجلاس میں 29 نکات پر مشتمل ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بدھ کو منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں 29 نکات پر مشتمل ایجنڈا زیر غور لایا جائے گا۔ اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات اور دھمکیوں کے حوالے سے شرکاء اجلاس کو بریفنگ دیں گے اور اس حوالے سے کیس کو مضبوطی کے ساتھ لڑنے کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔۔ بھارت کی جانب سے بڑھائے جانے والے دباؤ کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔