اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں (کل) پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کیلئے ایک لارجر بنچ سمیت 5 بنچ تشکیل دیدئیے گئے۔ پانامہ کیس سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بنچ شامل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے (کل) پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کیلئے ایک لارجر
بنچ سمیت 5 بنچز تشکیل دیدئیے جو اہم مقدمات کی سماعت کریں گے تاہم ابھی تک پانامہ کیس کی سماعت کرنے والا بنچ دوبارہ تشکیل نہیں پا سکا جو کہ کیس کا فیصلہ سنائے گا۔ لارجر بنچ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید ‘ جسٹس مقبول باقر ‘ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہو گا۔ لارجر بنچ لاہور میٹرو اورنج ٹرین منصوبے کے حوالے دسے مقدمے کی سماعت کرے گا۔