اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاک فوج کی بڑی شخصیت اہم ملک میں اغوا ۔۔ بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف ‎

datetime 8  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل حبیب زبیر مبینہ طور پر بھارتی سرحد کے قریب نیپال سے اغوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل حبیب زبیر کو مبینہ طور پر بھارتی سرحد کے قریب نیپال سے اغوا کر لیا گیا ہے۔

کرنل(ر)حبیب نے لنکڈن اور اقوام متحدہ میں ملازمت کے سلسلے میں اپنی سی وی ارسال کی ہوئی تھیں جبکہ دیگر جگہوں پر بھی ملازمت کیلئے کوشاں تھے۔ اسی دوران انہیں برطانیہ سے کسی مسٹر تھامسن کی کال آئی جس نے انہیں 5اپریل کوعمان پہنچنے کا کہا اور عمان ائیر ویز کا بزنس کلاس کا ٹکٹ بھی بھجوایا، کرنل(ر)حبیب زبیر جب عمان پہنچے تو وہاں انہیں جاوید انصـاری نامی ایک شخص نے رسیو کیا اور نیپال کے درالحکومت کھٹمنڈو پہنچنے کا کہا ، حبیب زبیر 6اپریل کو کھٹمنڈو پہنچے جہاں سے انہیں بھارتی سرحد سے 5کلومیٹر دور نیپالی علاقے لمبینی لے جایا گیا جہاں سے وہ لاپتہ ہوئے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے ۔ تفتیش کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ سےمسٹر تھامسن نے جس نمبر سے کال کی تھی وہ نمبر اب کام نہیں کر رہا جبکہ کرنل(ر)حبیب زبیر سے جو دوسرا رابطہ نوکری کے سلسلے میں کیا گیا تھا وہ ایک ویب سائٹ کے ذریعے کیا گیا تھا جو کہ بھارت سے آپریٹ ہو رہی ہے۔کرنل(ر)حبیب زبیر 2014میں پاک فوج سے اپنی سروس پوری ہونے پر ریٹائر ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…