اسلام آباد (آن لائن) عام لوگ پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر اداروں کی طرح ججز کا بھی احتساب ہونا چاہئے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ دونوں سیاسی جماعتوں کو مطمئن کر دے گا ۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ الیکشن مقررہ مدت سے قبل ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن کو آزاد خودمختار بنانے کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی ہے ۔ پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں کے قیام سے اس لئے خوفزدہ ہے کیونکہ ان کی صفوں میں ایسے لوگ شامل ہیں جو
دہشتگردی میں ملوث ہیں ۔ کرپشن میں پکڑے جانے والے افسران کے دوبارہ تقرر پر میڈیا اس کے ریکارڈ کو سامنے لائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک میگزین کو دیئے جانے والے انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ اسی فارمولے کے تحت آ سکتا ہے جس سے دونوں سیاسی پارٹیاں مطمئن ہو جائیں اور ہر جماعت کو اپنی فتح سمجھتے ہوئے اس کی تعریف کرے مگر بعد میں ان سیاسی جماعتوں کو معلوم ہوگا کہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہوتے ہیں ۔