ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’آپ ہمارے ملک میں یہ کام کر سکتے ہیں ‘‘ وزیراعظم نے کس ملک کو بڑی آفرکرادی ؟

datetime 30  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ بحرین پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے،پاکستان بحرین کو اپنا قریبی دوست اور بااعتماد شراکت دار سمجھتا ہے،دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون سے برادارانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،بحرین میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔بدھ کو بحرین کے وزیرصنعت و تجارت سے ملاقات کے دوران گفتگو

کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان بحرین کو اپنا قریبی دوست اور بااعتماد شراکت دار سمجھتا ہے،دونوں ملکوں کے تعلقات مشترکہ تاریخ،ثقافت اور مضبوط عوامی روابط پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ بحرین پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے،دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون سے برادارانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،بحرین میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ پاکستانی دونوں ملکوں کی ترقی و خوشحالی میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کے کردار کو سراہا،بحرین کے وزیر نے وزیراعظم نوازشریف کو شاہ حمد بن عیسیٰ کا پیغام پہنچایا۔بحرینی وزیر نے کہا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔۔۔۔(خ م)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…