اسلام آباد( این این آئی)وفاقی حکومت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کوسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے لئے این او سی جاری کر دیا ۔ راحیل شریف تین سال کے لئے اتحاد کے سربراہ ہوں گے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے این او سی جاری ہونے کے بعد جنرل
(ر) راحیل شریف اپریل کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب جا کر کنٹریکٹ پر باضابطہ دستخط کریں گے ۔ حکومت اس فیصلے کے حوالے سے آئندہ ایک دو روز میں جی ایچ کیو بھی آگاہ کر دے گی۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان نہ صرف اس اتحاد کی سربراہی کرے گا بلکہ بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی تربیت بھی کی جائے گی۔