منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

معصوم بچوں کا اغواء،افغان بستی میں کیا ہوتارہا؟گرفتار ملزمہ مسرت کے لرزہ خیز انکشافات

datetime 25  مارچ‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی)کراچی کی عدالت نے نولود بچے کے اغوا میں ملوث مرد ملزموں کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ چار خواتین کو جیل بھیج دیا، ملزم عدالت میں آپس میں الجھتے رہے۔تفصیلات کے مطابق قطر ہسپتال سے بچے کے اغوا کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ گزشتہ روز افغان بستی سے گرفتار ہونے والے گیارہ ملزمان کو جوڈیشیل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے سات مرد ملزموں کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ خواتین ملزمان سے جیل میں تفتیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ملزم پہلے عدالت میں آپس میں ہی الجھتے رہے۔ عدالتی کارروائی کے بعد خواتین ملزمان نے مسرت کو قصوروار ٹھہرا دیا۔قطر ہسپتال سے ہی ایک اور اغوا ہونے والی بچی کے والدین بھی عدالت پہنچے، کہنے لگے ملزمہ مسرت ہی چار ماہ پہلے بچی کو اغوا کر کے لے گئی تھی۔ پولیس کے مطابق، ملزموں سے 87 ہزار چار سو روپے برآمد ہوئے جبکہ ملزمہ مسرت نے مسیح اللہ اور نازیہ کو 15 ہزار میں بچہ فروخت کیا جنہوں نے آگے ایک لاکھ 15 ہزار میں بچہ بیچا۔دوسری جانب، مزید دو بچوں کے رشتہ داروں نے مرکزی ملزمہ مسرت کو شناخت کر لیا ہے۔ رئیس امروہوی کالونی کی چار سالہ نبیہہ کو بھی اسی پتھر دل خاتون نے چار ماہ قبل ہسپتال سے اغوا کیا۔ نبیہہ کی واپسی پر اس کے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اہل محلہ بھی بڑی تعداد میں پہنچ گئے اور ملوث گینگ کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ایس ایس پی اورنگی ٹان کہتے ہیں کچھ مزید لوگوں نے بھی شناخت کیلئے رابطہ کیا ہے، یہ بین الصوبائی گینگ ہے، مزید انکشافات سامنے آ سکتے ہیں۔ ملزمہ مسرت خود پانچ بچوں کی ماں ہے جس کا دل دوسروں کے بچوں کیلئے پتھر بن گیا ہے۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…