پشاور(این این آئی)جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت کے خفیہ خطوط منظرعام پرآناتشویش ناک ہے۔ زرداری کے فارمولے کو دیکھتے ہوئے آئندہ حکومت میں پی پی پی کا کوئی کردارنہیں ہوگا،
ڈپٹی چیرمین سینٹ مولاناعبدالغفور حیدری کاکہنا تھا کہ عمران خان اگر ہمارے منشور کو قبول کرے تو صد سالہ تقریبات کی دعوت ان کو بھی دینگے۔پشاورجے یو آئی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ بشپ آف پاکستان کی جے یوآئی میں شرکت بڑا اقدام ہے،جے یوآئی کا اجتماع تمام مکاتب فکر کے لئے دعوت ہے،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاپرتوہین رسالت کے مرتکب افراد کو گرفتارکرنے پرحکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پیپلزپارٹی کے دورحکومت کے خفیہ خطوط منظرعام پرآناتشویش ناک ہے۔معاملے پرحکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہیے،ڈپٹی چیرمین سینٹ مولاناعبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ 9,8,7 اپریل کو جے یو آئی کی صد سالہ تقریبات کامیابی سے ہونگی،بیرونی ممالک سے علماء اورمشائخ صد سالہ تقریبات میں شرکت کرینگے،صد سالہ تقریبات سے دیگر پارٹیوں کو تکلیف ہورہی ہے،اجتماع میں وزیراعظم،چیئرمین سینٹ اوراسپیکراسمبلی کو دعوت دی ہے،عمران خان اگر ہمارے منشور کو قبول کرے تو ان کو بھی دعوت دینگے۔