منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان میں عدم استحکام ،پاکستان نے امریکہ کو انتباہ کردیا

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری نے کہاہے کہ مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے جب کہ افغانستان میں عدم استحکام پاکستان سمیت پورے خطے پر اثر انداز ہوتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دیں، حکومت پاکستان، فوج اور پاکستانی عوام دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں ، سی پیک سے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پورے

خطے میں خوشحالی آئے گی، پاکستان اور بھارت کو بامعنی مذاکرات کرنے ہوں گے، اسی سے خطے میں امن واستحکام ممکن ہوگا، پاکستان امریکہ کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے، یہ بات حقیقت ہے کہ امریکا اور پاکستان اسٹریٹجک پاٹنرز تھے اور ہیں،مستقبل میں مزید مضبوطی دیکھنے میں آئے گی،پاکستان میں تمام معاشی اعشاریے بلندی کی جانب گامزن ہیں اور پاکستان دنیا میں ابھرتی ہوئی حقیقت کی طرح سامنے آرہا ہے۔واشنگٹن میں امریکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے، پاکستان اور بھارت کو خطے کی سلامتی کے پیش نظر بامعنی مذاکرات کرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر بار پاک بھارت مذاکرات کے تعطل کا فائدہ انتہا پسند اور دہشت گرد فائدہ اٹھاتے ہیں۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے جب کہ افغانستان میں عدم استحکام پاکستان سمیت خطے پر اثر انداز ہوتا ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے واحد حل سیاسی استحکام اور مذاکرات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد دہشت گردوں کی باقیات کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا جو ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ جنگ میں ہم نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں ۔حکومت

پاکستان ، فوج اور عوام ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ حکومت پاکستان، فوج اور پاکستانی عوام دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں ۔ سی پیک سے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔افغانستان سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن افغانستان کا حل نہیں ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ افغانستان کے معاملے کو مذاکرات کے ذریعے

حل کیا جائے۔ پاکستان امریکہ تعلقات کے بارے میں اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے لیکن یہ بات حقیقت ہے کہ امریکا اور پاکستان اسٹریٹجک پاٹنرز تھے اور ہیں اور مستقبل میں مزید مضبوطی دیکھنے میں آئے گی۔ امریکا میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ آپریشن ردالفساد دہشتگردوں کی باقیات کے خاتمے کیلئے شروع کیا گیا، دہشتگردی کیخلاف جاری ضرب عضب کے کامیاب نتائج نکلے ہیں۔ اعزاز چودھری نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام معاشی اعشاریے بلندی کی جانب گامزن ہیں اور پاکستان دنیا میں ابھرتی ہوئی حقیقت کی طرح سامنے آرہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…