نئی دہلی(آن لائن) سابق بھارتی فوجی افسر پروین ساہنی نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی فوج چین تو کیا پاکستان سے بھی جنگ نہیں جیت سکتی۔ کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان چین ہے اور چین پاکستان ہے ، دونوں ممالک مل کر بھارت کا سامنا کریں گے۔
بھارتی فوج کی ملازمت چھوڑنے والی پروین ساہنی اور غزالہ وہاب نے اپنی کتاب ‘‘ڈریگن ان اور ڈور اسٹیپ’’ میں لکھا ہے کہ چین اور پاکستان نے مل کر ایسا میکنزم تیار کیا ہے کہ جس کی مدد سے وہ کسی بھی خطرے کی صورت میں ایک دوسرے کے دست و بازو ثابت ہوں گے۔بھارت کی سیاسی قیادت کو فوج کے حوالے سے اپنی سوچ کو بہتر بنا کر قومی سلامتی سے متعلق فیصلوں میں فورسز کے نمائندوں کو شریک کرنا ہو گا۔ کتاب میں بھارت فورسز کی نفری میں کمی پر بھی زور دیا گیا ہے ، تاکہ اسے بہتر طور پر کنٹرول کیا جاسکے۔ مصنفین کا استد لال ہے کہ بھارتی فوج میں پروفیشنل اپروچ پیدا کرنے کے لیے فیلڈ فورس اور نان فیلڈ فورس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔#