جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شرم کرو۔۔آصف زرداری کی حامدسعیدکاظمی کے ہمراہ پریس کانفرنس،اعلیٰ عدلیہ کے بارے میں سنگین دعوے

datetime 24  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ہم الیکشن کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں مگر یہ نہیں سمجھتا کہ (ن) لیگ اپنی مدت پوری کرنے سے پہلے الیکشن کروانا چاہے گی ، وہ چاہیں گے کہ وہ اپنے نئے سینیٹرمنتخب کرا لیں اور اس کے بعد الیکشن ہوں ، پانامہ کیس کے فیصلے پر ججوں کے دل میں کیا ہے، مجھے نہیں پتہ مگر یہ ضرور پتہ ہے کہ میاں صاحب کے خلاف فیصلہ کبھی آیا نہیں،

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو للکارتے ہوئے کہا کہ شرم کرو، شرم کرو،وہ ایک سیاسی جج تھا اور اس نے خود صدر بننے کیلئے حامد سعید کاظمی کو جھوٹے کیس میں پھنسایا ، حامد سعید کاظمی کو باعزت بری ہونے پر مبارکباد، ملتان والوں کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ وہ جمعہ کو ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی اور دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس بار ہم پورے پنجاب سے الیکشن جیتیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں مگر یہ نہیں سمجھتا کہ (ن) لیگ اپنی مدت پوری کرنے سے پہلے الیکشن کروانا چاہے گی کیونکہ وہ چاہیں گے کہ وہ سینیٹ لے لیں اور اس کے بعد الیکشن ہوں ۔ آصف زرداری نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر ججوں کے دل میں کیا ہے مجھے نہیں پتہ مگر میاں صاحب کے خلاف فیصلہ کبھی آیا نہیں ہے ، بی بی صاحبہ نے بھی ایک دفعہ کہا تھا کہ میاں صاحب میں کیا چمک ہے کہ اس کے خلاف کبھی فیصلہ نہیں آتا اور ہماری فیور میں کبھی جاتا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد ملتان میں بلاول ہاؤس بنے گا ، ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں حامد سعید کاظمی آج ہم میں موجود ہیں ہم ان کو باعزت رہائی پر مبارکباد دیتے ہیں اور سابق چیف جسٹس کو للکار کہتا ہوں کہ شرم کرو۔

میں اس نے وقت بھی کہا تھا کہ یہ ایک سیاسی جج ہے اور صدر بننا چاہتا ہے مگرکچھ دوستوں کو میری بات کا تب یقین ہوا جب اس نے سیاسی پارٹی بنائی ۔ آصف زرداری نے کہا کہ حکومت ہمیں سیکیورٹی دے یا نہ دے ہم پورے پنجاب میں نکلیں گے وار جلسے کریں گے ، ہم ان سے پورا پنجاب لیں گے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ایک مثال ہے کہ ’’جناں لُچا اُوناں ای اُچا‘‘ آج کل یہی دور چل رہا ہے ۔بلاول کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو مکمل آزاد ہیں اور آئندہ الیکشن کیلئے امیدواروں کے انٹرویو کر رہے ہیں ، بلوچستان اور کشمیر سے انٹرویوز کر لئے ہیں باقی ابھی کر رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…