منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے روس کی پیشکش قبول کرنے کا اعلان کردیا

datetime 24  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے ماسکو میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے روس کی پیشکش قبول کرنے کا اعلان کردیا،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے ماسکو کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی۔

یوم پاکستان پر بھارتی وزیراعظم کے تہنیتی پیغام کے حوالے سے نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کی بات کرتا ہے مگر ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ پاک بھارت مذاکرات بحال ہونے جا رہے ہیں۔دریں اثناء دفتر خارجہ نے انسانی حقوق پر امریکی رپورٹ مسترد کر دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نام نہاد رپورٹ یکطرفہ، خلاف حقیقیت اور جھوٹ کا پلندہ ہے، بھارت میں انسانی حقوق کے بارے میں حقائق کے برعکس مواد رپورٹ کے جھوٹا ہونے کا ثبوت ہے۔ بریفنگ کے دوران صحافی کی جانب سے حسین حقانی کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ کیا وزیراعظم کے خط کے ذریعے سفیر کو ویزہ جاری کرنے کے اختیارات قانونی ہیں؟ جواباً ترجمان کا کہنا تھا کہ جواب کے لئے وزارت داخلہ یا وزیر اعظم ہاؤس سے رابطہ کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…