اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان پر پوری قوم سے اپنی کم تنخواہ کا گلہ کر دیا اور کہا ہے کہ صدر مملکت کی ماہانہ تنخواہ 80ہزار روپے ہے جو عام صحافی سے بھی کم ہے۔ یوم پاکستان پر صدر مملکت کے ترجمان کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کی تنخواہ صرف80ہزار روپے ہے اس حوالے سے ایک ارب30کروڑ روپے کے قومی خزانہ سے اخراجات بارے
خبروں میں صداقت نہیں ہے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 3سالوں میں صدر مملکت نے 28لاکھ روپے سے زائد تنخواہ کی مد میں وصول کئے ہیں جو کہ ایک اینکر پرسن کی ماہانہ تنخواہ سے بھی کم ہے۔ ترجمان کے مطابق صدر مملکت کی 80ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ہے اس لئے صدر مملکت پر زائد اخراجات کے الزامات عائد کرنے سے گریز کیا جائے۔ترجما ن نے کہاکہ صدرمملکت ملک کااہم عہدہ ہے اس کے بارے میں ایسی قیاس آرائیاں درست نہیں ۔