جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

’’بھارت سن لو ۔۔! ہم تیار ہیں اور یاد رکھو کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ‘‘ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے بھارت کو خبردار کردیا

datetime 23  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ،ہماری ایٹمی طاقت کا مقصد امن کو یقینی بنانا ہے ،تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ دوستی چاہتے ہیں اور بھارت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگر بھارت کے غیرذمے دارانہ رویے نے خطے کے امن کو دائو پرلگا دیاہے، پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی وسیاسی حمایت جاری رکھے گا،

پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں برسرپیکارہے، دہشتگردی کے فتنے کاسر ہمیشہ کیلئے کچل دیا جائے گا ،آپریشن ردالفساد میں بچے کچے دہشت گردوں کا صفایابھی کردیا جائیگا۔یوم پاکستان23مارچ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور ہم اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی اور سالمیت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہہماری ایٹمی طاقت کا مقصد امن کو یقینی بنانا ہے ، پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں مگر بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے نے خطے کا امن دائوپر لگا رکھا ہے، بھارت کی طرف سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیںاور کنٹرول لائن پر معصوم و نہتے شہریوں پر گولہ باری کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیںاور مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل مذاکرات اور ہمسایوں سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور علاقائی سلامتی کیلئے

مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرہے ،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی مدد جاری رکھے گا اس ضمن میں عالمی برادری کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف برسرپیکار ہے اور دہشتگردوں کے قدم اکھڑ چکے ہیں، ملک کا ہر شہری رد الفساد کا سپاہی ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے اورآج کے دن

سر دھڑ کی بازی لگانے والے شہداکو یاد کرتے ہیں۔وطن عزیز کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ۔ہم نے کافی حد تک دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے جبکہ آپریشن ردالفساد میں بچے کچے دہشت گردوں کا صفایا کردیا جائیگا، دہشت گردی کے اس فتنہ کا سرکچل دیا جائے گا۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان مضبوط اقتصادی طاقت کے طور پر ابھر رہاہے اور

خوشی ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے اور سی پیک میں دونوں ملکوں کی شراکت نے خطے میں ترقی کا دروازہ کھول دیا اورآج پاکستان پہلے کی نسبت زیادہ محفوظ ہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی غیر ملکی پریڈ میں چینی دستے شرکت کررہے ہیں ، چین نے اس سے قبل کسی ملک میں فوجی پریڈ نہیں کی ۔چین کا مخلصانہ کردار قابل تعریف ہے ۔ یہ ہمارے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے ہمیں اپنے دوست چین پر فخر ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس پریڈ میں جنوبی افریقہ سمیت ترک بینڈ کا دستہ بھی شرکت کررہا ہے اور میں اس شاندار پریڈ کے ا نعقاد پر فوجی افسران اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…