جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

فضائیں طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھیں ۔۔ صوبوں میں 21,21توپوں کی سلامی

datetime 23  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یوم پاکستان کے آغاز پراسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ہیں۔اسلام آباد اسپورٹس کمپلکس میں توپوں کی سلامی کی تقریب ہوئی۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت می31توپوں اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں

21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ہے۔یوم پاکستان پر صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا ہے۔ لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کی جانب سے21توپوں کی سلامی اور پشاور کے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں 21توپوں کی سلامی دی گئی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ ایونیو میں یوم پاکستان کی روایتی پریڈ ہوگی۔ تقریب میں صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف شرکت کریں گے۔تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہونگے۔ وفاقی وزرا،اعلی فوجی اورسول حکام بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔چین کی تینوں مسلح افواج، سعودی اسپیشل فورسز کا دستہ بھی شریک ہوگا۔ تقریب میں ترکی کا ملٹری بینڈ ترانوں پر سر بکھیرے گا۔ تقریب میں جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفینس فورس کےسربراہ بھی شریک ہونگے۔پریڈ میں جدید اسلحے اور دفاعی ساز و سامان کی نمائش کے ساتھ پاک فضائیہ کے طیارے شاندار فلائی پاسٹ کریں گے۔ آرمی ایوی ایشن کے مختلف ہیلی کاپٹر بھی پریڈ میں حصہ لیں گے۔پریڈ میں بیلسٹک اور کروز میزائل کی مکمل رینج بھی شامل ہوگی اور ساتھ ہی پاکستان میں بنائے جانے والے جدید ہتھیاروں کی نمائش بھی کی جائےگی۔پریڈ میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری شخصیات شرکت کریں گی۔ملک بھر میں آج یوم پاکستان منایا جائے گا، جس کے تحت آج عام تعطیل ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…