راولپنڈی(نیوزڈیسک)ایک اور بڑا سانحہ،بڑے پیمانے پر آگ ،راولپنڈی میں طیارہ گرنے کی خبریں،ہنگامی حالت نافذ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں کے قریب طیارہ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، متعدد ٹی وی چینلز طیارہ گرنے کی بریکنگ نیوز دے رہے ہیں جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آسمان سے کوئی چیز نیچے کی جانب گرتے دیکھی گئی تھی
اور اس کے بعد جنگلات میں بڑے پیمانے پر آگ پھیل گئی، علاقے سے آگ اور دھوئیں کے بادل بلند ہورہے ہیں اور وسیع علاقے کو آگ نے پلیٹ میں لے لیا ہے، علاقے کی جانب امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ، بعض عینی شاہدین کے مطابق کسی نے چھوٹے پیمانے پر آگ لگائی جو کہ بہت زیادہ پھیل گئی جبکہ بعض ٹی وی چینلز اسے طیارہ گرنے کا حادثہ قرار دے رہے ہیں، ابھی تک سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آسمان سے کوئی بڑی چیز گری جس سے جنگل میں آگ لگ گئی ہے, کلر سیداں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے.جبکہ راولپنڈی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کلر سیداں میں بڑے پیمانے پر آگ لگی ہوئی ہے علاقے کی جانب ریسیکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی روانہ کردی گئی ہیں۔