لندن(مانیٹرنگ ڈیسک))برطانوی پارلیمنٹ کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے قبل دھماکے کی بھی آواز سنی گئی جبکہ ایک حملہ آور نے پولیس پر چاقو سے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا، ملزم کو بھی گولی ماردی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے باہر نامعلوم افراد کی
فائرنگ سے کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ویسٹ منسٹر پیلس میں چاقو بردار شخص نے پولیس پر حملہ میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چاقو بردار شخص نے پولیس پر حملہ کیا اہلکاروں نے اسے گولی مار دی، حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملے میں وزیراعظم تھریسا مے محفوظ رہیں