ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

نائین الیون ،سعودی عرب کیخلاف کارروائی شروع

datetime 22  مارچ‬‮  2017 |

نیویارک(آئی این پی)نیو یارک کی عدالت میں نائن الیون حملے کے متاثرہ خاندانوں نے سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائین الیون کے متاثرہ خاندانوں نے سعودی حکومت پر مقدمہ کردیا ہے ۔ گزشتہ برس ستمبر میں امریکا میں سعودی حکومت پر مقدمے کا قانون پاس کیا گیا تھا۔مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حملوں میں سعودی عرب نے القاعدہ کی مدد کی تھی۔ عدالت انہیں سعودی عرب سے

خون بہا دلوائے۔ گزشتہ برس ستمبر میں امریکی سینیٹ نے نائن الیون پر سعودی حکومت کے خلاف مقدمے کے لیے قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت متاثرہ خاندانوں کو سعودی حکومت پر مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دی تھی۔سعودی عرب نے قانون کی منظوری پر امریکا کو تمام اثاثے منجمد کرنے اور سرمایہ نکالنے کی دھمکی بھی دے رکھی تھی۔ امریکی سینیٹ کے منظور قانون کو سابق صدر اوباما کی جانب سے ویٹو کیا گیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…