لاہور( آن لائن)بلاول ہائوس لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی عہدیداروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے پیپلزپارٹی گوجرانوالہ کے عہدیداران سے ملاقات کی جس میں پارٹی کے عہدیداروں نے پنجاب میں ’’جی اے بھٹو‘‘ کا نعرہ بلند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پارٹی کے عہدیداروں نے اپنے تحفظات پیش کیے جن کی قمر
الزامان کارہ نے وضاحتیں پیش کیں ملاقات میں 4اپریل کے بعد پنجاب بھر کے اضلاع میںہونے والے جلسوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اورگوجرانوالہ کے پارٹی عہدیدارروں کو اس بات کا پابند بنایا کہ وہ 4اپریل کو پارٹی جیالوں کے بڑے قافلوں کے ساتھ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالانہ برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے گڑھی خدا بخش پہنچیں۔