اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 2013 کے الیکشن سے قبل مشرق وسطیٰ کے دو ممالک جن کا میں نام نہیں لوں گا ، انہوں نے مجھے آفر کی کہ الیکشن جیتنے میں ہم آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں، جس پر میں نے انہیں کہا کہ آپ کیا مدد کرنا چاہتے ہیں ؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں
کی مدد بھی کرتے رہے ہیں، ہم آپ کی مالی مدد کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ کوئی مجھ سے پوچھے تو میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہہ دوں گا کہ مجھے الیکشن جیتنے کیلئے آفر کی گئی۔ میں نے انہیں انکار کر دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جو حکمران اس طرح مالی امداد لے کر اقتدار میں آتے ہیں تو ان کی خارجہ پالیسی کیا ہونی ہے؟ اسی طرح دو، تین ممالک نے 2013 کے الیکشن میں نواز شریف کی مدد کی ہے۔