اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے اعتراف کیاہے کہ پرویزمشرف نے مجھے خفیہ ڈیل کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے انکارکردیاتھا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف جومسلم لیگ (ن) کے صدربھی ہیں ۔ان کی زیرصدارت پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی اورسینیٹ کے ارکان نے شرکت کی ۔اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے اعتراف
کیاکہ پرویزمشرف نے مجھے خفیہ ڈیل کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے انکارکردیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اورکبھی بھی اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ مکافات عمل ہے کہ مجھے جلاوطن کرنے والاآج خود بیرون ملک بیٹھاہے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے ارکان پارلیمنٹ کوہدایات جاری کیں کہ وہ عام انتخابات 2018کی تیاری کریں جبکہ خود انہوں نے ملک بھرمیں جلسے کرنے کااعلان بھی کیا۔