جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

میچ فسنگ سکینڈل،نجم سیٹھی اورچوہدری نثار میں ٹھن گئی،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 21  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات پروفاقی وزارت داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ آمنے سامنے آ گئے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ جس عمل سے ملک کی بدنامی ہو، وفاقی تحقیقاتی ادارہ اس کی انکوائری کر سکتا ہے، الزامات نہ لگائے جائیں۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ جس عمل سے پاکستان بدنام ہو، ایف آئی اے از خود تحقیقات کر سکتی ہے۔انہوں نے

کہاکہ الزامات کی بجائے ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے۔چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ نجم سیٹھی سے خود بات کریں گے اورملک کوبدنام کرنے کے اس معاملے کی تحقیقات مل کر کرنی چاہیں۔وزارت داخلہ کے ذرائع مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ تعاون نہیں کر رہا،کھلاڑیوں کے موبائل فونز اب تک نہیں دیئے گئے۔ پی ایس ایل چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم نے ایف آئی اے سے موبائل فون ڈیٹا کی تصدیق کو کہا تھا ، تحقیقات کو نہیں۔انکوائری پی سی بی کو کرنے دیں یہ ہمارا کام ہے ہم تحقیقات کے بعد سارا ڈیٹا ایف آئی اے کو دیں گے۔پھر وہ چاہیں تو سزا دیں۔ پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے اہم معاملے میں ملک کے دو بڑے ادارے آمنے سامنے آگئے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کی جانب سے ایف آئی اے سے تعاون کی درخواست پر ایف آئی اے حرکت میں آئی،پانچوں کھلاڑیوں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے۔تاہم اب پی سی بی اب چاہتا ہے کہ ایف آئی اے تحقیقات روک دے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے اسے پانچوں کھلاڑیوں کے موبائل فونز فراہم کیے جائیں جو بعد میں ثبوت کے طور پر پیش کیے جاسکیں۔اس سلسلے میں ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ تاہم چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے ایف آئی اے پی سی بی کو اپنی تحقیقات پوری کرنے دے۔اس کے بعد تمام ڈیٹا تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا جائے گا۔ دوسری

جانب پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے ایف آئی اے سے صرف موبائل ڈیٹا کی تصدیق کا کہا گیا تھا،کھلاڑیوں کے رویے پر کوئی شکایت نہیں کی گئی۔ جبکہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے کارروائی پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ہی کی درخواست پر ہی شروع کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…