منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے بھی حقیقت تسلیم کرلی،بڑا اعلان

datetime 20  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے درختوں کی اہمیت سے آگاہ ہے، آنے والی نسلوں کیلئے سرسبز مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے گرین پاکستان پروگرام شروع کر دیا گیا ہے، ساری قوم اس سلسلے میں مل کر کام کرے۔ جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت درختوں کی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی کیلئے

اہمیت سے واقف ہے، پاکستان پہلے ہی پیرس ایگریمنٹ کی توثیق کر چکا ہے جس کے تحت پاکستان ٹیکنالوجی فریم ورک اور استعداد کار میں اضافہ کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نہ صرف ہمارے حال کو متاثر کر رہی ہے بلکہ یہ ہماری آئندہ نسلوں پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب کرے گی، اس لئے اگر ہم نے آج اس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے کام نہ کیا تو ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل خطرے میں ہو گا۔ نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک کی آئندہ نسلوں کے سرسبز مستقبل کیلئے ملک بھر میں گرین پاکستان پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گرین سیکٹر پالیسی ریفارمز اور جنگلات کے رقبہ میں اضافہ کے ذریعے پاکستان کو دنیا میں ماحولیاتی لحاظ سے صف اول کے ایک ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اس امر کا اظہار کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ وفاقی حکومت نے تمام صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں جنگلات کیلئے گرین پاکستان فنڈ کی پہلی قسط کے طور پر 55 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قوم پر زور دیا کہ گرین پاکستان کیلئے مل کر کام کیا

جائے جس میں درختوں، جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کو مادر وطن کا انتہائی قیمتی سرمایہ قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بلین ٹری کے نام سے ایک بڑا منصوبہ شروع کئے ہوئے ہے جس کے تحت بڑی تعداد میں صوبہ بھر میں پودے لگائے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…