ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ملکی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے ،سیاسی وعسکری قیادت کا اتفاق 

datetime 13  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم میاں نواز شریف کی صدارت میں سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا‘ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آپریشن ردالفساد پر پیش رفت اور کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا‘ وزیراعظم نے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے پیش

رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آپریشن کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ پیر کو زیراعظم میاں نواز شریف کی صدارت میں سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آپریشن ردالفساد پر پیش رفت اور کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے پیش رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آپریشن کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ملکی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے۔ امن اور ترقی کے دشمنوں کو ملک میں سلامتی کی صورتحال ہرگز خراب نہیں کرنے دیں گے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد یقینی بنائیں گی۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قوانین اور پاک افغان سرحد پر موثر انتظام سے متعلق انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی قوانین کو مزید موثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے سکیورٹی اداروں اور عوام کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز‘ قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ‘ ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…