لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ایٹم بم کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت ہی ایسا کام ہے جو جلد از جلد ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ محسن پاکستان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ جیسے دیگر مسائل کا حل وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پاکستان میں آج تک جو بھی مسائل
پیدا ہوئے ہیں ان کی بنیادی وجہ ایک ہی ہے اور وہ وجہ کرپشن ہے۔ اگر ملک کو آگے بڑھانا ہے تو ہمیں اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر قومی مسائل میں بتدریج اضافہ ہوتا جائے گا۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم اور ملک کی ترقی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہاں غریب اور امیر افراد کیلئے یکساں قانون ہو اور ضروریات زندگی بہم موجود ہوں۔