منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاک فوج کے دو لاکھ جوان تیار،حتمی اعلان کردیاگیا

datetime 12  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک بھر میں چھٹی مردم شماری 15 مارچ سے دو مرحلوں میں شروع ہوگی ،مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15مارچ سے 15اپریل جبکہ دوسرا مرحلہ 10دن کے وقفے کے بعد25اپریل سے شروع ہو کر 25مئی تک جاری رہے گا ، مردم شماری کے نتائج 60دن کے اندر جاری کئے جائیں گے ،چھٹی مردم شماری کا کل بجٹ 18ارب50کروڑ

روپے ہے جس میں 6ارب پاک فوج کے اخراجات ساڑھے چھ ارب ٹرانسپورٹ کے اخراجات کیلئے جبکہ 6ارب سویلین اخراجات کیلئے ہوں گے ، مردم شماری میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کی بھی گنتی کی جائے گی ،مردم شماری کے دوران غلط معلومات فراہم کرنا جرم تصور ہوگا جس کی سزا 15ہزار روپے جرمانہ اور 6مہینے قید ہو سکتی ہے ، مردم شماری کیلئے ایک لاکھ 18ہزار918افراد پر مشتمل عملے کی تربیت مکمل ہوچکی ،ہر بلاک میں عملے کے ایک فرد کے ساتھ ایک فوجی جواب تعینات ہوگا ، بلوچستان کے کمشنر شماریات کو ہٹانے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں ، کہیں بھی مردم شماری ملتوی نہیں کی جا رہی ،25مئی تک تمام صوبوں میں مردم شماری مکمل ہو جائے گی ،مردم شماری میں رجسٹر افغان مہاجرین سمیت تمام شہریوں کی گنتی کی جائے گی جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج مردم شماری کیلئے مکمل تیار ہے ،چاہتے ہیں مردم شماری کا مرحلہ خوش اسلوبی ، شفافیت اور پر امن طریقے سے مکمل ہو جائے ، آپریشن ردالفساد میں قوم کا ہر شخص ایک سپاہی ہے، اینیومیریٹرز کے تعینات سپاہی اکیلا نہیں اس کے پیچھے پوری پاک فوج کھڑی ہوگی ، مردم شماری میں پاک فوج کے 2لاکھ جوان حصہ لیں گے ،بیشتر آئی ڈی پیز گھروں میں واپس پہنچ چکے جو ابھی کیمپوں میں ہیں ان کی پہلے ہی رجسٹریشن ہو

چکی ہے اسی رجسٹریشن کے تحت ان کی گنتی ہو گی ۔ وہ اتوار کو یہاں چھٹی مردم شماری کی تیاریوں کے حوالے سے منعقد ہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر چیف شماریات آصف باجوہ بھی موجود تھے ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم کی توجہ کا مرکز عوامی فلاح کے حوالے سے اقدامات کرنا ہیں، آخری مردم شماری بھی وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت میں ہی کروائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے ملک بھر میں سکیورٹی کے حوالے سے جاری آپریشنز کی وجہ سے مردم شماری پہلے نہیں کروائی جا سکی۔ انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کا کل بجٹ 18 اعشاریہ 5 بلین ہے اور مردم شماری 15 مارچ سے 25 مئی تک جاری رہے گی،6ارب پاک فوج کے اخراجات ساڑھے چھ ارب ٹرانسپورٹ کے اخراجات کیلئے جبکہ 6ارب سویلین اخراجات کیلئے ہوں گے،مردم شماری کے نتائج 60دن کے اندر جاری کئے جائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کہیں بھی مردم شماری ملتوی نہیں کی جا رہی ،25مئی تک تمام صوبوں میں مردم شماری مکمل ہو جائے گی ،مردم شماری میں رجسٹر افغان مہاجرین سمیت

تمام شہریوں کی گنتی کی جائے گی ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ مردم شماری میں دہری شہریت والوں کو بھی گنا جائے گا اور پاکستان میں پہلی بار ٹرانس جینڈرز کو بھی گنا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے عمل میں صرف سرکاری ملازمین کو استعمال کیا جائے گا، مقامی افراد ہی اپنے علاقے کے لوگوں کی خانہ و مردم شماری میں حصہ لیں گے،بے گھر افراد کو بھی گنا جائے گا اور تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی کے علاقوں میں پہنچ چکے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مردم شماری کے بغیر عوام کی حقیقی نمائندگی سامنے نہیں آ سکتی، مردم شماری کے دوران غلط معلومات دینے پر 15 ہزار روپے جرمانہ اور 6 ماہ تک قید ہو سکتی ہے، چھٹی مردم شماری کیلئے ایک لاکھ 18 ہزار 9 سو 18 افراد کو تربیت دی گئی ہے، مردم شماری میں ہر پاکستانی کو گنا جائے گا اور ہمیں نادرا کا مکمل تعاون حاصل ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مردم شماری ایک آئینی ذمہ داری ہے، ہمارا ملک چھٹی خانہ و مردم شماری کیلئے مکمل طور پر تیار ہے تاہم چونکہ ہم 19 برس بعد اس عمل سے گزرنے جا رہے ہیں تاہم یہ ہم سب کیلئے سیکھنے کا موقع بھی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلح افواج کے

شکرگزار ہیں کہ وہ مردم شماری کے عمل کو پرامن بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کے شماریات کمشنر کو ہٹائے جانے سے متعلق تمام افوائیں غلط ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے فیصلہ کیا کہ مردم شماری میں پاک فوج کی خدمات لی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی مسائل کے باعث دو مرحلوں میں مردم شماری کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر اینیومیریٹرز کے ساتھ ایک سپاہی ہو گا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی ہے کہ مردم شماری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔

مردم شماری کے عمل کو سموتھ اور ٹرانسپیرینٹ بنایا جائے گا۔ جو سپاہی اینیومیریٹر کے ساتھ جائے گا اس کا نادرا سے لنک ہو گا، جھوٹ بولنے یا غلط معلومات دینے کو جرم تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں دو لاکھ افراد حصہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ماسٹر ٹرینرز نے ہر شہر میں جا کر اینیومیریٹرز کو ٹریننگ دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمارا کوئی سپاہی یا اینیومیریٹر اکیلا نہیں ہو گا اس کے ساتھ سکیورٹی کا پورا نیٹ ورک موجود ہو گا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مردم شماری کے عمل کو سکیور بنانے میں تمام سکیورٹی ادارے حصہ لیں گے، ٹی ڈی پیز کی پہلے سے رجسٹریشن ان کے علاقوں کے حساب سے ہو چکی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع سکیورٹی اداروں کو دی جائے، مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کر چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…