اسلام آباد (آن لائن) وزری دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نماز میں امام غلطی کرے تو پوری جماعت کو سجدہ سہو کرنا پڑتا ہے 80 کی دہائی میں حکمران نے جو علطی کی آج قوم سجدہ سہو کررہی ہے پوری قوم میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا جذبہ ہے دہشت گردوں کو رعائت نہیں دینی چاہیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے اپنی تقریر میں کہا کہ نظام بریک ڈاؤن ہو
تو غیر معمولی اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں موجودہ حالات میں ترامیم کرنی ضروری ہین تاکہ جو عذاب نازل ہوا ہے اس کا موثر طریقے سے مقابلہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ ریاست دو دہائیاں جہادی کلچر پر انویسٹمنٹ کی ہے امام جب غلطی کرتا ہے تو پوری جماعت کو سجدہ سہو کرنا پڑتا ہے ایک حکمران نے غلطی کی تھی اب پوری قوم کو سجدہ سہو کرنا ہے ہمیں اپنی غلطی تسلیم کرنا ہے 80 کی دہائی میں ہم نے غلطی کی تھی