اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ اداروں کو سیاست سے پاک کرنا ہو گا۔ اسٹیبلشمنٹ کے حق میں ہوں تاہم دائرے سے باہر نکلے گی تو مخالفت کروں گا سول ملٹری تعلقات میں ہم آہنگی نہیں ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف کی سیاست کا
جنازہ نکل چکا ۔ عمران سیاست کے اندر گند لے کر آئے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے سندھ کا گورنر بنانے کا فیصلہ ہو چکا تھا۔ وزیراعظم نے حتمی فیصلہ کیا تو سر تسلیم خم کیا میں کرپشن کے لئے سیاست یا حکومت میں نہیں ایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یا میرے بھائی نے کوئی پلاٹ نہیں لیا۔ میرے بھائیوں کو بھائی ہونے کا فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے ۔ عمران خان اچھا کھلاری تھا اور بطور کھلاری اسے آج بھی پسند کرتا ہوں۔ عمران خان سیاست میں گند لے کر ائے انہوں نے سیاسی شاٹ غلط کھیلا جس سے انہیں نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا گراف گر گیا ہے مسلم لیگ (ن) کا گراف بڑھا نہیں تو کم بھی نہیں ہوا کرپشن کے خاتمے کے لئے بطور قوم ہمیں احساس کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب ہو یا ادارے اداروں کو سیاست سے پاک کرنا ہو گا۔ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں حق میں ہوں ۔ اسٹیبلشمنٹ اگر اپنے دائرہ اختیار سے باہر نکلے گی تو مخالفت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی ہر جگہ موجود ہے۔ چاہے وہ بیورو کریسی ہو یا عدلیہ ہو ان کا کہنا تھا کہ فوج اور حکومت میں ہم آہنگی نہیں ہونی چاہیئے اگر ی ہایک پیج پر ہوں تو اختلافات کا کیسے پتہ چلے گا۔