حب (آئی این پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف بدھ 15مارچ کو گوادر پہنچیں گے ، وزیر اعظم رات کو گوادر میں قیام کریں گے اور اہم صوبائی معاملات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت اراکین پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف بلوچستان کے تیزی سے ترقی کرنے والے ساحلی و صنعتی شہر گوادر کا دورہ کرنے کیلئے بدھ 15مارچ کوپہنچ رہے ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف
بدھ کی شب گوادر ہی میں قیام کریں گے اوربلوچستان کے اہم اور فوری حل طلب اور گوادر کی ترقی کیلئے تیار کئے گئے منصوبوں پر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری سمیت سیاسی جماعتوں کے اکابرین اور رہنماؤں سے مشاورت کریں گے ۔خیال ہے کہ وزیر اعظم جمعرات کو بھی گوادر ہی میں مصروف رہیں گے ۔پروگرام کے مطابق وہ 21مارچ کو گڈانی کے ساحل پر واقع کوئلے سے چلنے والے حبکو کول پاؤر پروجیکٹ کا بھی افتتاح کریں گے ۔