منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

چین کی مدد کو بہت اہمیت دیتے ہیں،یہ کام ہر صورت ہوگا،آرمی چیف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 11  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ سی پیک منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے چین کی مدد کو بہت اہمیت دیتے ہیں ،پاک فوج راہداری منصوبے کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہے، سی پیک منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے چین کی مدد کو بہت اہمیت دیتے ہیں، پاک فوج سی پیک کی حفاظت اوراس پر کام کرنے والوں کی سیکیورٹی کیلئے پر عزم ہے ۔ ہفتہ کو پاک فوج

کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپیشل سیکیورٹی ڈویژن ہیڈ کوآرٹر کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو سپیشل سیکیورٹی ڈویژن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،سیکیورٹی ڈویژن سی پیک پر چینی شہریوں اور منصوبوں کی سیکیورٹی کیلئے تشکیل دیا گیا ہے ، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج سی پیک کی حفاظت اوراس پر کام کرنے والوں کی سیکیورٹی کیلئے پر عزم ہے ،انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے چین کی مدد کو بہت اہمیت دیتے ہیں ،آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج راہداری منصوبے کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہے اور دشمن کے منصوبوں کو شکست دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔پاک فوج سیکیورٹی کے حوالے سے ذمہ داری پوری کرے گی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خصوصی سیکیورٹی ڈویژن کی تیاریوں اور انتظامات کو سراہا ۔اس سے قبل آرمی چیف کا سیکیورٹی ڈویژن کے سربراہ میجر جنرل عابد رفیق نے استقبال کیا ۔ اس موقع پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…