دبئی(آئی این پی) عمران خان کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے کے متعلق سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ کسی بھی مہمان کے متعلق ایسے الفاظ استعمال کرنا بدتمیزی کے زمرے میں آتا ہے ، ایسا شخص جو وزیراعظم کی کرسی کا امیدوار ہو اس کو ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیءں ،اگر عمران خان وزیراعظم بنے تو انہیں مبارکباد دوں گا مگر انہیں کسی بھی کھلاڑی
کے متعلق ایسے نا مناسب الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیءں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کیلئے پاک فوج کو سیکیورٹی نہیں دینی چاہیئے ۔پرویز مشرف نے کہا کہ مناسب وقت پر وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا ، میں جلد سے جلد پاکستان آنا چاہتا ہوں مگر سیاسی نوعیت کے کیسز آڑے آرہے ہیں ، وطن واپسی کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر ہی کروں گا ۔