بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

’’خیبرپختونخوا حکومت کا استقبالیہ منسوخ ہوا تو کیا ہوا‘‘ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے آرمی چیف کا قابل تحسین اقدام، جان کر آپ بھی پاک فوج پر فخر کرینگے

datetime 11  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹـرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پی ایس ایل 2 کی چیمپئن ٹیم پشاورزلمی کی ملاقات ،آرمی چیف کی جانب سے ٹیم کو جیت پر مبارکباد۔آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایس ایل چیمپئن ٹیم پشاورزلمی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پشاورزلمی کی ٹیم سمیت انتظامیہ کوجیت پرمبارکباد دی۔

ملاقات میں آرمی چیف نے غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ واپس لانے پر پی ایس ایل کی تمام ٹیموں اورانتظامیہ کی کوششیں لائق تحسین ہیں، پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ایک پرامن ملک ہے، کرکٹ پاکستانیوں کاپسندیدہ ترین کھیل ہے جوقوم کو متحد رکھتا ہے۔ آرمی چیف نے کھلاڑیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ’’ آگے بڑھتے رہیں اورملک کا نام روشن کریں‘‘ ۔زلمی کی ٹیم اورانتظامیہ نے تعاون پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سمیت ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی موجود تھے۔

peshawar zalmi
پی ایس فائنل کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ گروپ فوٹو

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…