جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی رہداری ،آپریشن ردالفساداورافغان مہاجرین ،آرمی چیف نےبڑافیصلہ سنادیا

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونی والی کورکمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی ایجنسیاں پاکستان میں سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں خاص طور پر سی پیک کو سبوتاژکرنا چاہتی ہیں ،دشمن کے تمام مذموم عزائم کو پوری قوم کے ساتھ مل کر ناکام بنا دیا جائے گا، پاک فوج مادر وطن کی سیکیورٹی اور دفاع کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی ،پاکستانی عوام اور بہادر سیکورٹی

فورسز کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، پاک فوج مردم شماری کو قومی خدمت کے طور پر انجام دے گی۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 200ویں کورکمانڈر کانفرنس جنرل ہیڈ کوآرٹر میں منعقد ہوئی جس میں داخلی سلامتی اور خطے کی صورتحال، پاک افغان سرحدی صورتحال ،لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھی غور کیا گیا ۔ آرمی چیف نے کانفرنس کے شرکاء کو اپنے حالیہ کامیاب دورہ متحدہ عرب امارات اور قطر کے دوران وہاں کی لیڈر شپ کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کیلئے سیکیورٹی انتظامات اور حالیہ دہشت گرد حملوں کے واقعات کے بعد موثر کاروائی کرنے پر سیکیورٹی فورسز ،پولیس، انٹیلی جنس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا ۔ کانفرنس میں آپریشن ردالفساد کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آپریشن ردالفساد دہشت گروں کے خلاف ایک جامع آپریشن ہے جو کسی خاص طبقے ،قوم اور گروپ کے خلاف نہیں ۔حالیہ آپریشنز میں پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی کے تعاون کو بھی سراہا گیا ۔نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ

آپریشن ردالفساد کے ذریعے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو تیز کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈز کو مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں امن واستحکام قائم کیا جا سکے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکاء کو حکومت کے ساتھ گزشتہ سیکیورٹی کانفرنس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جس میں پاک افغان بارڈ پر باڑ لگانے ، افغان پناہ گزینوں کی واپسی ، عدلیہ ، پولیس اور مدارس ، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور فوجی عدالتوں کی جانب سے دہشت گردوں کو سنائی جانے والی سزائے موت کی سزاؤں پر عمل درآمد شامل ہے ۔ کانفرنس کے شرکاء نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اگرچہ فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے معاملہ حکومت کے ساتھ حل طلب ہے ۔ اجلاس میں ڈان لیکس کا معاملہ بھی زیر غور آیا ۔ کانفرنس میں چھٹی مردم شماری کا معاملہ بھی زیر غور آیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج مردم شماری کو قومی خدمت کے طور پر انجام دے گی ۔کانفرنس کے دوران کہا گیا کہ غیر ملکی ایجنسیاں پاکستان میں سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں خاص طور پر سی پیک کو سبوتاژکرنا چاہتی ہیں

،دشمن کے تمام مذموم عزائم کو پوری قوم کے ساتھ مل کر ناکام بنا دیا جائے گا ۔کو رکمانڈر کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج مادر وطن کی سیکیورٹی اور دفاع کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی ۔پاکستانی عوام اور بہادر سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…