منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی اسمبلی میدان جنگ بن گیا، ن لیگ اور تحریک انـصاف کے اہم رہنما گتھم گتھا، تھپڑوں کا تبادلہ

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ لابی میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین گالم گلوچ کے بعد آپس میں جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے پر تھپڑ بھی برسا دیئے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جو کہ ڈپٹی اسپیکر کی سربراہی میں جاری تھا تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو بولنے کا موقع ملا تو انہوں نے تقریر شروع کردی

جس پر ڈپٹی اسپیکر نے انہیں کہا کہ آپ تقریر نہیں کر سکتے صرف اپنے معاملے پر بات کریں، ڈپٹی اسپیکر کے کہنے پر مراد سعید غصے میں آ گئے اور کہا کہ ہمارے ساتھ ہمیشہ سے اسی طرح ہوتا ہے۔بعد ازاں(ن) لیگ کے رکن میاں جاوید لطیف نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد بارے بات شروع کی تو تحریک انصاف کے مراد سعید نے ان کے اظہار خیال کے دوران مداخلت کرتے ہوئے گفتگو شروع کر دی ان کی اس حرکت پر جاوید لطیف نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی بھی اسی طرح پی ایس ایل پر تنقید کرتے رہے اور پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہا، قصور ان کا نہیں بلکہ ان کی قیادت کو بھی بات کرنے کی تمیز نہیں ہے۔اجلاس کے بعد دونوں اراکین پارلیمنٹ کی لابی میں پہنچے تو مراد سعید (ن) لیگ کے رکن جاوید لطیف کی طرف بڑھے اور کہا کہ آپ ہوتے کون ہیں مجھ سے اس طرح بات کرنے والے اور ہماری لیڈرشپ پر غداری کے فتوے لگانے والے جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر ہاتھا پائی بھی ہو گئی۔ دونوں اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کو پارلیمنٹ لابی میں موجود افراد نے رکوایا اور معاملے کو رفع دفعہ کروایا

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…