اٹاری (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بارڈر مینجمنٹ حکام نے بی ایس ایف اہلکاروں کو متنبہ کیا ہے کہ بھارت کا سب سے بڑا ترنگا پاکستان کی جاسوسی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ اٹاری دربار پر موجود بھارتی جھنڈا جاسوسی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ جھنڈا اٹاری بارڈر پر نصب ہے اور اس کی اونچائی 110 میٹر ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے بارڈر سیکیورٹی حکام نے
بی ایس ایف اہلکاروں سے رابطہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اس جھنڈے سے منسلک پول میں خفیہ کیمرے نصب ہے جو بطور آلہِ جاسوسی استعمال ہوتے ہیں۔ پاکستانی حکام نے بھارت کے اس جھنڈے کی تنصیب کو بارڈر مینجمنٹ کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس کو مزید فاصلے پر نصب کیا جائے، تا کہ یہ لاہور بارڈر سے دکھائی نہ دے۔ خیال رہے کہ یہ ترنگا گزشہ برس اپریل میں امرتسر امپرومنٹ ٹرسٹ کی جانب سے نصب کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ بھارت کا سب سے اونچا جھنڈا ہے۔