بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف کی قطرکے وزیر اعظم اور جنرلزسے ملاقاتیں ،قطر کی خواہش پر اہم کام کی حامی بھرلی

datetime 8  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی جس میں سیکورٹی اور دفاع سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے قطری بری فورسز کے کمانڈر میجرجنرل محمد علی غنیم سے بھی ملاقات کی ، آئی ایس پی آر

کے مطابق قطری وزیر اعظم نے قطر کی ترقی میں پاکستان کے کردار کو سراہا ، قطری وزیر اعظم نے علاقائی امن کے لئے پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی ، قطری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کا قابل اعتبار دوست ملک ہے ۔انہوں نے کہا کہ قطر کے عوام پاکستان کے عوام کے عوام کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ہر مشکل میں ان کی قطر کے لئے مدد پر اعتماد کرتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان آرمی سے سیکیورٹی کے حوالے سے تجربات سے استفادہ کرنے اور قطر میں آئندہ فٹبال ورلڈ کپ کے حوالے سے افرادی قوت کی خواہش کا اظہارکیا ۔قطری وزیر اعظم نے سائبر سیکیورٹی ، دفاعی پیداوار اور سفری سہولیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر اعظم کے اظہارپر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تمام شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔میجر جنرل محمد علی غنیم الغنیم کے ساتھ ملاقات میں قطری کمانڈر لینڈ فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا اور مشترکہ تربیتی اور فوجی مشقوں کی خواہش کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے قطری جنرل کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تربیتی پروگرام میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری امری گارڈ کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا اور میجر جنرل حاضا بن خالد الشاوانی سے ملاقات کی ۔ آرمی چیف نے احمد بن محمد ملٹری کالج کا بھی دورہ کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…