اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان اور ترکی نے خطے میں ایٹمی عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ سے متعلق پاک ترک پانچویں مشاورتی اجلاس میں خطے میں ایٹمی عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحے کیلئے
اقدامات پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ پاکستان ترکی نے مختلف امور پر مشترکہ موقف اور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک وفد نے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی ۔