کراچی(آئی این پی)عدالت عالیہ سندھ کے اپیلر بینچ نے سانحہ صفورہ اور سبین محمود قتل مقدمے میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مجرم عبداسلام کی اپیل پر 14 مارچ کے لئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے،منگل کو اپیل کی سماعت کے موقع پر ملزم عبدالسلام کی والدہ شہناز بانو نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عبدالسلام 2016 سے لاپتہ تھا ،
اسے 28 دسمبر 2016 کو آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے زریعے معلوم ہوا کہ ان کے بیٹے کو سزائے موت سنائی گئی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ ملز م کو بے گناہی ثابت کرنے کے لئے موقع دیا جائے اور اس کی اپیل کا شفاف ٹرائل کیا جائے،عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومتوں سمیت مدعا علہان کو نوٹسز جاری کردئیے۔