بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

اگر چند دن کے اندر سرحد نہ کھولی تو۔۔۔! افغان سفیر کی دھمکی، انتہائی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 4  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگر چند دن کے اندر سرحد نہ کھولی تو۔۔۔! افغان سفیر کی دھمکی، انتہائی اقدام کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زاخیل وال نے دھمکی دی ہے کہ اگر آئندہ چند دنوں میں پاک افغان سرحد نہ کھولی گئی تو وہ اپنی حکومت سے چارٹرڈ طیارہ بھیجنے کی درخواست کریں گے۔افغان سفیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں مزید کہا کہ

پاک افغان تجارتی و سفری راستوں کی مسلسل بندش سے عام افغان عوام کو نقصان ہورہا ہے،دو ہفتوں سے ڈھائی ہزار کے قریب افغان شہری پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر افغان شہری غریب لوگ ہیں جو پاکستانی ویزے پر علاج اور دوسرے کاموں سے پاکستان گئے اور اب وہ سرحد کی بندش سے وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں سرحد کو کھولنے کے حوالے سے کئی یقین دہانیاں کرائی گئیں تاہم اب تک عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔عمر زاخیل وال نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی بات کی اور انہیں یہ پیغام پہنچادیا کہ اگر آئندہ چند دنوں میں سرحد پر پھنسے افغان شہریوں کو واپس جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تو وہ اپنی حکومت سے درخواست کریں گے کہ شہریوں کو ایئرلفٹ کرنے کے لیے چارٹرڈ طیارے فراہم کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…