جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پی ایس ایل فائنل ،عمران خان کا انکار، میں اگر تحریک انصاف میں ہوتا تو۔۔۔! شیخ رشید کا حیرت انگیزموقف سامنے آگیا

datetime 4  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد/گوجرانوالہ (آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورر کن قومی اسمبلی شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ عمران خان پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے لاہور آتے تو اچھا ہوتا ، ان کی جماعت کا انتخابی نشان بلا ہے ، میں اگر تحریک انصاف میں ہوتا تو بلا کندھے پر رکھ کر سٹیڈیم جاتا ، ریاست ہماری ہے اس کی بہتری کے لئے وزیر اعظم سمیت جو بھی کوئی قدم اٹھائے گا اس پر پہرہ دونگا۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ہفتہ کی شام پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے بذریعہ ٹرین لاہور روانہ ہو گئے ۔ شیخ رشید احمد نے ٹرین میں بچوں کے ساتھ سلفیاں بھی بنائیں ۔ دوران سفر نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ۔ ہمیں آئندہ نسلوں کو محفوظ پاکستان دے کر جانا ہے ۔ ہمارا حکومت سے اختلاف ہے ریاست سے نہیں ، ریاست ہماری ہے اس کی بہتری کے لئے وزیر اعظم سمیت جو بھی کوئی قدم اٹھائے گا اس پر پہرہ دونگا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے گزشتہ روز ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی میرا خیال ہے کہ اب وہ بہت آگے جا چکے ہیں اس لئے پی ایس ایل کے حوالے سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھا ۔ تاہم عمران خان فائنل میچ دیکھنے کے لئے لاہور آتے تو اچھا ہوتا ، ان کی جماعت کا انتخابی نشان بلا ہے ، میں اگر تحریک انصاف میں ہوتا تو بلا کندھے پر رکھ کر سٹیڈیم آتا، عمران خان نہیں آرہے تو ان کی ترجمانی میں کرونگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…